منڈی بہاؤالدین( میاں شریف زاید ) : ملکوال روڈ پر آہلہ گاؤں کا بجلی کا ٹرانسفارمر تیسری دفعہ پھر زوردار دھماکے سے جل گیا کوئی پرسان حال نہیں ۔ نوید بلوچ نے اپنا نمبر بند کیا ہوا ہــــے ۔ باقی افسران SDO شہر منڈی بہاؤالدین ، XEN منڈی بہاؤالدین دونوں نے کالیں اٹینڈ ہی نہیں کیں ۔ خود تو مزے کی نیند سو رہے ہیــــں ۔ بیچاری مجبور عوام آج پھر ساری رات واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے بغیر بجلی کے سخت گرمی میں رات گزارے گی ۔اسی طرح 2 دن پہلے بھی ایسے ہی ہوا تھا ۔ اس ماہ میں تین سے چار بار ایسا ہو چکا ہــــے ۔ واپڈا والے جگاڑ لگا کے چلے جاتے ہیــــں ۔ بعد میں پھر دھماکہ ہو جاتا ہــــے ۔ ایسے لگتا جیسے انڈیا کا کوئی ڈرون آ کر گرا ہو ۔آج اسی گاؤں سے دوسرے محلہ والوں کا زبردستی ٹرانسفارمر اتار کر لے جانا چاہتے تھے مگـــــر محلے والوں کی اکثریت نے مل کر اتارنے نہیں دیا ۔ خراب ٹرانسفارمر کی جگہ ایک اور چھوٹا ٹرانسفارمر لگایا مگر وہ بھی تقریباً 2 گھنٹے بعد دھماکہ ہونے کی وجہ سے جل گیا ۔لوگوں کے احتاج کی وجہ سے افسران بالا نے آہلہ گاؤں کا وزٹ کیا اور ایک بڑا ٹرانسفارمر لگانے کا کہہ کر چلے گئے ہیــــں ۔ اب دیکھیں کل بروز ہفتہ کیا ہوتا ہــــے ؟واپڈا والوں کی بے حسی زندہ باد