ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) دو حادثات میں سیکرٹری یونین کونسل مچھوڑا رانا شکیل احمد سمیت تین افراد جاں بحق ایک بچہ اوردو خواتین زخمی تفصیلات کے مطابق ایک واقعہ تھانہ سٹی ننکانہ کے علاقے چٹی کوٹھی روڈ پر پیش آیا، جہاں آرا مشین پر ٹریکٹر ٹرالی سے درخت اتار رہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کے قریب کھڑا ہوا محلہ رسول نگر کے رہائشی محمد عارف جٹ کا14سالہ اکلوتا بیٹا داﺅدعارف پر ایک درخت کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑگیا دوسرا اندوہناک واقعہ رانا محمد صدیق کا بیٹے نادار آفس ننکانہ صاحب کے رانا ندیم احمد ،رانا وسیم احمد کے بڑے بھائی ا ور یونین کونسل مچھوڑا کے سیکرٹری رانا شکیل احمد کے ساتھ پیش آیا، رانا شکیل احمد او نواحی گاﺅںچندرکوٹ کارہائشی اسکا دوست ملک یاسر عرفات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار پرسیر کے لیے جا رہے تھے کہ گجرات کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم میں رانا شکیل احمد اور یاسر عرفات جاں بحق جبکہ دونوں کی بیویاں اور رانا شکیل کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔دونوں واقعات پر اہل علاقہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔