ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ننکانہ صاحب میں دو مختلف وارداتوں میں شادی کی تقریبات میں مصروف شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک شہری سے واپسی پر نقدی، موبائل اور قیمتی سامان چھین لیا گیا، جبکہ دوسری واردات میں ایک خاتون کے گھر سے جہیز کا سامان اور طلائی زیورات چوری کر لیے گئے پہلا واقعہ تھانہ فیض آباد کے علاقے بھٹو کالونی میں پیش آیا، جہاں عرفان ملک نامی شہری، جو ساو¿نڈ سسٹم کا کام کرتا ہے، شادی کی تقریب سے واپسی پر تین نامعلوم مسلح افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزمان نے ا±سے روک کر 17,100 روپے نقدی، ایک موبائل فون اور 25 ہزار روپے مالیت کی بیٹری چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے دوسری واردات تھانہ بڑاگھر کی حدود میں کوٹ منظور، ایسرانوالہ بچیکی میں پیش آئی، جہاں احسان نامی ڈرائیور کے گھر اس وقت چوری ہوئی جب اس کی بیوی شازیہ بی بی بچوں سمیت لاہور میں شادی کی تقریب میں شریک تھی۔ چور گھر سے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان اور آدھا تولہ طلائی زیور چرا کر فرار ہو گئے۔