ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ننکانہ صاحب میں دو مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہواتفصیلات کے مطابق،پہلا واقعہ سیدوالہ میں نادرا دفتر کے قریب پیش آیا، جہاں عمر فاروق کے باردانہ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بروقت موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیںدوسرا واقعہ بچیانہ روڈ پر چک نمبر 562 کے قریب پیش آیا، جہاں ریلوے ٹریک سے متصل درختوں اور جھاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، یوں مزید نقصان سے بچاو ممکن ہوا۔