
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت کی چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد زمان اختر سے منڈی بہاوالدین کے ترقیاتی منصوبوں پر بالخصوص منڈی بہاوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل اور منڈی بہاوالدین سپورٹس اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن رویو پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد زمان اختر کی شبانہ روز کاوشوں سے منڈی بہاوالدین کی ترقی کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ۔اس موقع پر کمشنر گوجرانولہ نوید شیرازی۔ ڈاکٹر فیصل سلیم ڈی سی ،جنا ب وسیم ریاض خان ڈی پی او ،احمد ظہیر اے سی آر ، وقار اکبر چیمہ اے ڈی سی جی موجود تھے بانی صدر،سید محمد حیدر رضا نقوی چئیرمن معیزاللہ دیوان صدر ،میاں امجد فاروق امجد وائس چیئرمین صدر سمال چیمبر اینڈ انڈسٹری عبدالوحید چوہدری۔۔۔سیکرٹری چیمبر سردار محمد اویس رضا گوندل منڈی بہاوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیف سیکرٹری پنجاب
چوہدری زاہد زمان اختر کی منڈی بہاوالدین کے لیے خصوصی دلچسپی اور توجہ کو قابل تحسین قرار دیا ۔ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
