کراچی:ادفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس، رئیس گوٹ بائی پاس (حدود موٹروے) پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
آج بوقت 15:45 بجے رئیس گوٹ بائی پاس، حدود موٹروے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل نمبر KTD-2006 پر سوار دو افراد، سمیر ولد رحیم (عمر 35 سال) اور سجاد ولد مراد (عمر 28 سال)، نے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گیس بوزر ٹریلر نمبر TLJ-660 کے سامنے آ کر ٹکرائے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حادثے کے مقام پر دونوں طرف کی ٹریفک ایک ہی روڈ پر چل رہی تھی۔ موٹر سائیکل سوار نے لین تبدیل کرتے ہوئے مخالف سمت میں آ کر ٹریلر کے سامنے آ گیا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دورانِ علاج جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گیس بوزر ٹریلر کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹریلر اور موٹر سائیکل کو آئندہ قانونی کارروائی کے لیے تھانہ موچکو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT) بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔آپ کے سفر میں ہم سفر – کراچی ٹریفک پولیس ترجمان، کراچی ٹریفک پولیس