آصفہ بھٹو زرداری انٹر ریجن بنک گرلز ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے حیدرآباد ریجن کی گرلز ہاکی ٹیم کے فائنل ٹرائلز 29 جولائی کو بورڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہونگے ۔ رضوان تنویر
پریس ریلیز
حیدرآباد سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ 2 اگست سے شروع ہونے والی بی بی آصفہ بھٹو زرداری انٹر ریجن پنک گرلز ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لیے حیدرآباد ریجن کی گرلز ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لیے فائنل ٹرائلز مورخہ 29 جولائی کو شام 5 بجے بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر 6 میں منعقد ہونگے ۔ منتخب ٹیم مورخہ 1 اگست کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لیے شہید بینظیر آباد روانہ ہوگی۔ ٹرائلز میں شرکت کرنے کی خواہشمند حیدرآباد ریجن کی گرلز مس رعنا باجی اور مس کہکشاں کو گراؤنڈ پر رپورٹ کریں ۔
رضوان تنویر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد ۔