شراب تباہی کا دروازا ہے شراب خانہ نہ منظور۔کرامت راجپوت۔حکمرانوں ہوش کے ناخن لیں یہ شہر اسلام تہذیب اور ثقافت کا مرکز ہے۔ حیدرآباد میں شراب خانے کے قیام کے خلاف جمعیت علماء پاکستان سراپا احتجاج حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما کرامت راجپوت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد لطیف آباد آٹو بھان روڈ پر شراب خانے کے قیام کے خلاف بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شراب خانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کرامت راجپوت نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں یہ شہر اسلام، تہذیب اور ثقافت کا مرکز ہے یہاں شراب جیسے حرام کاروبار کی کوئی گنجائش نہیں ہم اس اقدام کے خلاف ہر قسم کی قانونی کارروائی کریں گے اور اسکی منسوخی تک تحریک جاری رکھیں گے جمیعت علماء پاکستان کے رہنما کرامت راجپوت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کےفروغ کو کسی صورت
برداشت نہیں کیا جاسکتا حکمرانوں کو رب سے ڈرنا چاہے
انہوں نے مزید کہا کہ
“شراب خانہ نامنظور”
“شراب نہیں، یونیورسٹی دو شراب تباہی کا دروازہ ہے اسلامی معاشرہ، شراب سے پاک” جیسے مطالبات شامل تھے انہوں نے نے واضح کیا کہ اگر حکام نے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو عوامی دھرنے کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ یہ صرف ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کی بقا اور اسلامی معاشرت کے تحفظ کا سوال ہے
کرامت راجپوت نے وزیراعلیٰ سندھ، بلاول بھٹو زرداری، میئر حیدرآباد اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شراب خانے کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔