رپورٹ ڈاکٹر حماد احمد شاہ (کراچی)
سچل گوٹھ اسکیم 33 کراچی میں آج فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت اور نگرانی پروفیسر نسیم قاسمی صاحب اور حکیم چانڈیو صاحب اور دیگر طب کونسل کے سینئر حکماء ڈاکٹرز اور بااشتراک شامل تعاون عیسیٰ لیبارٹری کی،دیگر عوام الناس کے لئے 3 روز کی فری دوائی اور دیگر ٹیسٹ فری کی سہولیات دی گئی، عوام کا پر جوش انداز اور لوگوں کا رش دیکھ کر اس سہولت کو مزید آگے بڑھانے کے لئے طب کونسل کراچی کے تمام ممبران اور عہدیداران ایک صفحہ پر آکر سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے قدرتی علاج اور آرگینک سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت پاکستان اس پر ہمارے طب کی پلیٹ فارم کو پذیرائی دے کر اس کو بہتر انداز میں ڈسپنسری فراہم کرے۔