
ملیر کینٹ پولیس(رپورٹ محمد حسین سومرو) کی بروقت کارروائی قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
گزشتہ روز ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کے ذریعے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
مقتولہ کی شناخت مسمات سادیہ کے نام سے ہوئی۔
مرکزی ملزم اسحاق اور مقتولہ کے درمیان خاندانی رشتہ تھا۔”
گرفتار ملزم نے مقتولہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر اس نے تشدد کیا اور گلا دبا کر مقتولہ کی جان لے لی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
گرفتار ملزم کو ضابطے کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ۔زید تفتیش جاری ہے۔
