
سرگودھا (بیورو رپورٹ) انجمن شیخ القریش کے چیف آرگنائزر ناصر قریشی نے مجلس عاملہ کی تجویز اور جنرل باڈی کی منظوری کے بعد شیخ محمد ایوب کو انجمن شیخ القریش سرگودھا کا چیئرمین نامزد کر دیا اس موقع پر مجلس عاملہ کے نئے ممبران کاشف سلیم قریشی ،ڈاکٹر نثار احمد قریشی اور شیخ محمد اشفاق کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا اجلاس سینیئر وائس چیئرمین شیخ محمد یوسف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں قریشی برادری کے شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر راشد قریشی، معاویہ قریشی ،اکرم قریشی، ریحان قریشی ،سنی قریشی ،عمر قریشی،ابوبکر قریشی،کاشف سلیم قریشی،ڈاکٹر نثار قریشی ،عابد قریشی،شریف قریشی،ارسلان قریشی،ذیشان قریشی،نعمان قریشی،عاطف قریشی،علیشان قریشی،عدنان قریشی،عاقب قریشی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ایوب کی بطور چیئرمین تعیناتی برادری کے لیے اچھا شگون ثابت ہوگی چیئرمین شیخ محمد ایوب نے اس موقع انجمن شیخ القریش کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برادری کی یک جہتی اور فلاح و بہبود کے لیے وہ دن رات ایک کر دیں گے انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنما ریحان قریشی اور سنی قریشی کو ہدایات دیں کیں کہ یوتھ ونگ کے عہدے داروں کے ناموں کی لسٹ پانچ یوم میں مکمل کر لی جائے تاکہ ایک ہفتے بعد انکی حلف برداری کروا دی جائے یوم دفاع چھ ستمبر کی تقریب کے انتظامات کی ذمہ داری بھی یوتھ ونگ کے سپرد کردی گئی۔ سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات کا شیخ محمد ایوب کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے
