ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، علی مرزا کی گستاخیوں پر امت مسلمہ اور صحافتی برادری کا شدید ردعمل
کراچی (سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
تمام امت مسلمہ اور صحافتی برادری نے گستاخ علی مرزا کی گمراہ کن اور توہین آمیز باتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی مرزا کے خلاف درج ایف آئی آر کے بعد مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے جلد از جلد قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جب ناموسِ رسالت کا معاملہ سامنے آتا ہے تو تمام مکاتبِ فکر ایک صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔ امت مسلمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علی مرزا پر پابندی لگائی جائے تاکہ وہ مزید گستاخانہ بیانات نہ دے سکے جبکہ اس کے حامیوں اور ہمدردوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے۔
ای این آئی نیوز نے واضح کیا ہے کہ ناموسِ رسالت کے معاملے میں کسی قسم کی چشم پوشی یا سودے بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے صحافتی برادری مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
