
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )حبیب بنک لمیٹڈ انتظامیہ کے ظلم و جبر اور پنشنروں کے ساتھ ناروا سلوک اور حق تلفی کے خلاف حبیب بینک لمیٹڈ کے ریٹائرڈ سینئر افسران ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے حقوق اور پنشنروں کے تحفظ بحالی کے لئے احتجاجی ریلی حبیب بینک لمیٹڈ مین برانچ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت راجہ واجد سید ثقلین جعفر زیدی نے کی حبیب بینک لمیٹڈ مین برانچ کے سامنے سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں چوکوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب رجسٹرڈ چلڈرن ہسپتال روڑ پہنچی، ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز پلے کارڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور چاروں اطراف سے پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے سڑک بلاک ہوگئی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے حبیب بینک لمیٹڈ انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو اس عمر میں تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انکی تذلیل کی جا رہی ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ ریٹائرڈ ملازمین کے رہنماؤں راجہ واجد علی اور سید ثقلین زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایچ بی ایل کے کماؤ پوت تھے تو ہماری 25/30 سال کی خدمات کو یکسر فراموش کردیا گیا اور اعلیٰ عدلیہ تک کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے
حبیب بنک کے ریٹائرڈ افسران نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور پریس کلب رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کے صدر محمد ظہیر خان کو اپنے مطالبات کے حق میں یاداشت پیش کیں اور اپنے مطالبات اور پنشنروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ اس موقع پر حبیب بنک کے ریٹائرڈ سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ثقلین جعفر زیدی اور کنوینر راجہ واجد علی نے کہا کہ حبیب بنک کے علاوہ دیگر تمام بنکوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے ریٹائرڈ افسران کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کی پینشن اور دیگر تمام مالی فوائد کا اجرا کر دیا ہوا ہے جب کہ حبیب بنک کی انتظامیہ نے اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے حبیب کے تمام (ریٹائرڈ) ایگزیکٹوز ا فسر راجہ واجدعلی نے کہا کہ تمام ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، فیڈرل مارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر، وفاقی وزیر خزانہ اور حبیب بنک کی ہیڈ آفس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حبیب بنک کے ریٹائرڈ افسران کے تمام پینشن مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گاجس کی تمام تر ذمہ داری حبیب بنک کی انتظامیہ پر عائد ہو گی، یہ پُرامن طریقے سے احتجاج مطالبات جلد تسلیم نہ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا
