منڈی بہاءالدین(میاں شریف زاہد )محلہ شفقت آباد کے نوجوان کی چنیوٹ میں وفات – مخیر حضرات کی فوری مدد سے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے،تفصیلات کے مطابق آج محلہ شفقت آباد منڈی بہاءالدین کے ایک نوجوان کی چنیوٹ میں ناگہانی وفات کی اطلاع ملی، جس کی ڈیڈ باڈی تھانہ چنیوٹ میں موجود تھی۔ مرحوم کا شناختی کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو صحافی جاوید اقبال کی کاوش سے فوری طور پر لواحقین سے رابطہ ہو گیا۔مرحوم کے لواحقین نہایت غریب تھے اور ڈیڈ باڈی واپس لانے کے لیے مالی امداد کی فوری ضرورت تھی۔ سوشل میڈیا کی ایک اور پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ میں مقیم چوہدری سیف اللہ گوندل آف ڈیرہ حاجی جلال نے اپنے بھائی چوہدری عمران گوندل کے ذریعے فوری طور پر مالی امداد فراہم کی۔
اسی دوران کٹھیالہ شیخاں کے معروف صحافی نعیم حیدر شیخ نے کدھر ویلفیئر سوسائٹی کی ایمبولینس اور ڈرائیور کا انتظام کر دیا، یوں پٹرول سمیت تمام اخراجات مکمل ہو گئے اور لواحقین اب چنیوٹ جا رہے ہیں تاکہ اپنے پیارے کی میت کو لے کر واپس منڈی بہاءالدین آ سکیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام مدد کرنے والوں کو جزائے خیر دے اور ان کے رزق و عمر میں برکت عطا فرمائے۔ آمین