عزادار رابطہ کمیٹی حيدرآباد
ايليکاٹ کا پڑ پکا قلعہ حيدرآباد
8 محر م الحرام
حیدرآباد (پ۔ر) شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح امسال بھی حیدرآباد میں مجالسِ عزا کے مرکزی عشرے برپا کیئے جارہے ہیں جن میں قدم گاہ مولا علیؑ پر ایک عشرہء مجالس سے پروفیسر کرم حسین ودھو اور دوسرے عشرہء مجالس سے علامہ مجاہد حسین عباسی، محفل حسینی میں حافظ ارتضیٰ نجفی٬ امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں علامہ ڈاکٹر سید احسن رضا نقوی اور مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی مجالس عزا کے مرکزی اجتماعات سے خطاب فرما رہے ہیں۔ جبکہ شہر کی جملہ امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں جن سے معروف علمائے کرام و ذاکرین خطاب فرما رہے ہیں۔ دوسری جانب ماتمی پِڑوں کے سلسلہ میں 8 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں ماتمی پِڑ برآمد ہونگے۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح ٬ تعزیوں٬ سیجوں اور علم پاک کے سینکڑوں ماتمی پڑ برآمد ہونگے جن میں سے کچھ کی تفصیل یہ ہے۔ گذشتہ روز ٹنڈ و میر محمود-ٹنڈ و آغا سے برآمد ہونے والا انجمن سفینہء حسینی کا جھولے پاک والا مرکزی پڑ آج شام اختتام پذیر ہوگا دوسری جانب درگاہ اشرف علی شاہ پکا قلعہ سے ایلیکاٹ کا جھولے پاک والا پڑ علی گوہر چانڈ یو کے زیر اہتمام٬ ٹنڈو ولی محمد سے روشن قریشی کا پڑ فقیر آصف علی ابڑو کے زیر اہتمام٬ درگاہ مکی شاہ کچہ قلعہ سے جیئے شاہ کا پڑ مشتاق علی شاہ کے زیر اہتمام٬ امام بارگاہ حسینی حالی روڈ سے مرحوم حفیظ احمد انڑ کا پڑ ڈاکٹر عاشق علی انڑ کے زیر اہتمام٬ امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبر ؑ ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے سیج والا پڑ٬گوٹھ صاحب خان مرڑانی چینل ناکہ سے عنایت علی مرڑانی کا پڑ ناصر علی مرڑانی کے زیر اہتمام٬ گوٹھ لالو لاشاری سے شفیع محمد لاہوتی کا پڑ محمد اسماعیل کے زیر اہتمام٬شیر علی شاہ کاظمی کا پڑ شہزاد علی شاہ کے زیر اہتمام٬ گوٹھ محبت ماچھی انڈس کانچ مل سے رستم علی کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام٬ ٹنڈ و یوسف سے مراد علی شاہ کا پڑ پنیل شاہ کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و ولی محمد سے کہیریوں کا پڑ جاوید علی عرف ڈھالو کے زیر اہتمام٬ ہوش نگر ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ مولا رضاؑ کا پڑ غلام قادر حاجانو کے زیر اہتمام٬ گوٹھ گوپانگ ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ قصرِ عباسؑ کا پڑ خان محمد کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیر خدا ڈ نو شاہ کا پڑ سید سکندر علی شاہ کے زیر اہتمام٬ سیدوں کا پڑ برکت علی شاہ کے زیر اہتمام٬ ٹنڈ و میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 سے میر محمد حسن کا پڑ میر احسان علی کے زیر اہتمام٬ حسین آباد سے قمبر علی شاہ کا پڑ کامران شاہ کے زیر اہتمام٬ زوار نواب کا پڑ نثار علی بالادی کے زیر اہتمام اور حبیب شاہ کا پڑ علی رضا سولنگی کے زیر اہتمام برآمد ہوگا جبکہ فقیر کا پڑ سے ابراہیم شاہ کے پڑ٬ پکا قلعہ سے درگاہ نہال شاہ کے پڑ٬ صرافہ شاہی بازار سے جمن شاہ کے پڑ٬ لجپت روڈ سے درگاہ مہر علی شاہ٬ ٹنڈ و ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین کے پڑ٬ ٹنڈ و ولی محمد سے ناریجوں کے پڑ٬ گاڑی کھاتہ سے ڈ نل شاہ کے پڑ٬ تالاب نمبر 3 سے مصری شاہ کے پڑ٬ کھائی روڈ سے نہال شاہ کے پڑ٬ خیر شاہ کے پڑ٬ ولایت علی شاہ کے پڑ٬ واڈہوں کے پڑ٬ چھوٹکی گھٹی سے سانول شاہ کے پڑ٬ خدو شاہ کے پڑ اور اللہ داد چنڈ گوٹھ سے میرجتوں کے پڑ سمیت شہر کے لگ بھگ جُملہ پڑوں سے شہزادہ قاسمؑ ابن الحسنؑ کی سیجوں کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ جملہ ماتمی پِڑ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے بوقت فجران ہی مقامات پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے ۔زوار عبدالستار درس
سرپرست
عزادار رابطا ڪميٽي حیدرآباد