سرگودہا(رپورٹ ای این آئی)سرگودہا الحاج چوہدری محمد یعقوب آرائیں اینڈ سنز کا فیصل آباد ڈویژن کا کالٹیکس موبل آئل ڈیلر ہونے کے ناطے شیخوپورہ روڈ نزد لائل پور گیریژن مارکی پر دھماکہ خیز افتتاح- خبر یہ ہے کہ کل مورخہ 9ستمبر سن 2025 بروز منگل الحاج چوہدری محمد یعقوب آرائیں کالٹیکس موبل آئل ڈیلر فیصل آباد ڈویژن نے لائل پور گیریژن مارکی کے قریب شیخوپورہ روڈ پر نئی سائٹ پر جدت کے ساتھ اپنے کاروبار کا افتتاح کر دیا اگر میں یوں کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ ؟ تیرے جیہے پتر جمن ماواں کدرے کدرے کوئی – کالٹیکس موبل آئل کی دنیا میں ایسا افتتاح شائید ہی کالٹیکس کمپنی کی اعلی قیادت نے دیکھا ہو- چوہدری صاحب کے افتتاحی ایونٹ میں شامل ہونے کے لئیے کالٹیکس کمپنی کے انٹر نیشنل ہیڈ کراچی سے تشریف لائے-چوہدری صاحب نے اپنے کسٹمرز کی سہولت کے لئیے تمام سہولیات مثلا اعلی قسم کی کار واش اور ما ہرین سے آئل چینج کی سروسز وغیرہ ایک چھت تلے جمع کر دیئے-اب بات آئی چوہدری صاحب کے اعلی قسم کے پر تکلف لنچ کی ہر ڈش پر ذائقہ اور قابل رشک کہ کھانے والے اپنی انگلیاں تک چاٹنے پر مجبور ؟ چوہدری صاحب نے یہیں پر سٹاپ نہیں لیا بلکہ اپنے خصوصی مہمانان گرامیان جنکی تعداد میرے اندازے میں 70 کے لگ بھگ ہو گی جاتے وقت انکو تاندلیاںوالہ سے خصوصی مٹھائی ڈھوڈا کی شکل میں منگواکر بطور گفٹ پیش کی جسے مہمان اپنے گھروں کو لے کر گئے – اور چوہدری صاحب کے ایک کسٹمر سے لالیاں کے رہائشی ایک غریب نوجوان نے کالٹیکس آئل خریدتے وقت ایک انعامی ٹوکن لیا اور خوش قسمتی سے انعام میں اسکا یاماھا موٹر سائیکل نکل آیا اس غریب نوجوان نے چوہدری صاحب کو بہت دعائیں دیں- میری بھی دلی دعا ہے کہ اللہ پاک چوہدری صاحب کے رزق میں مزید برکت دے انکو حاسدوں کے حسد اور دوستوں کے مکر سے محفوظ فرمائے اور انکو ہر لحاظ سے اپنی خصوصی پناہ میں رکھے جی – آمین یا رب العالمین –