(رپورٹ ای این آئی)صوبائی حکومت اور ہائی کورٹ کے احکامات پر پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔
نازیبا ویڈیوز بنانے، اسلحہ دکھانے، بدمعاشی والے ڈائیلاگ یا دھمکی آمیز انداز اپنانے، گالی گلوچ کرنے اور لغویات پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
گرفتار ہونے والوں کو نہ صرف سزا دی جائے گی بلکہ “اصلاحی” انداز میں ان کی ویڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر ڈالی جائیں گی۔
عوام اور والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنے بچوں کی ایسی تمام غیر اخلاقی ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں ورنہ بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔