*کراچی میں بارش کے دوران کے-الیکٹرک کے 280 فیڈرز بند ہوگئے۔*
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
نجی ٹی وی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ بارش کے بعد ڈیفنس، منظور کالونی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، بلدیہ، اورنگی، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بجلی معطل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی سے متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس، رزاق آباد، ملیر، کھوکھراپار، نیو کراچی، یوسف گوٹھ اور جیکب لائن بھی شامل ہیں۔
کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی بندش کے شکار علاقوں میں ماڈل ٹاؤن، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا، سائٹ اور اتحاد ٹاؤن بھی شامل ہیں۔