(کراچی رپورٹ سٹی ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
*کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کی ایک نجی این جی او عزم عالیشان کی تھیلیسیمیا کے مریضوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی*
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کی ایک نجی این جی او عزم عالیشان کی میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں عزم عالیشان کے پارٹن اینڈ چیف جناب فہد الیاس نینیتال والا، کو چیئرمین اینڈ فاؤنڈر جناب محمد وجاہت ، پریزیڈنٹ اینڈ فاؤنڈر جناب عادل نایاب صاحب ، چیئرمین اینڈ فاؤنڈر ڈاکٹر محمد احمد ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماھم جمیل ، ٹیم مینٹور ڈاکٹر سکینہ جاوید اور عزم عالی شان کے کور ایگزیکیوٹو اور ایگزیکیوٹو ممبرز نے شرکت کی میٹنگ میں کراچی میں موجود تھیلیسیمیا جیسی مہلک بیماری میں بیمار بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے مشاورت کی گئی اس وقت تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی بہت ضرورت ہے جس کے لیے کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این ائی بی ڈی) اسپتال کے ساتھ عزم عالیشان ایک بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کرنے جا رہی ہے جس کا انعقاد 14 ستمبر کو کیا جائے گا جس میں کراچی بھر سے عزم عالیشان کے ممبرز اور دوست و احباب تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کے احتیاط جمع کروائیں گے اس موقع پر ٹیم مینٹور ڈاکٹر سکینہ جاوید کا کہنا تھا کہ اس آفت کی گھڑی میں ان بچوں کو خون کے عطیات کی بہت اشد ضرورت ہے کیونکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں میں خون بننے کا عمل نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب اگے بڑھ کر ان بچوں کی مدد کریں اور انہیں وقتا فوقتا خون کے عطیات دیتے رہیں جس سے ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ ٹیم کے چیئرمین اور فاؤنڈر ڈاکٹر محمد احمد کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی اس طرح کی ڈونیشن ڈرائیو کر چکے ہیں اور مزید کرتے رہیں گے تاکہ ان بچوں کی زندگیاں چلتی رہیں اور اللہ تعالی نے اگر ہمیں اس کام کے لیے چنا ہے تو ہمیں فخر ہونا چاہیے پارٹن اینڈ چیف فہد الیاس نینیتال والا کا کہنا تھا ہم ہر طرح سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے آنے والے وقتوں میں اس طرح کے اور بھی اقدام کرتے رہیں گے۔