سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے نے چائنیز سالٹ کے 102 پیکٹ قبضے میں لے لئے۔
حیدرآباد۔ 10 ستمبر۔
وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی شہزاد افضل عباسی کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہٹری بائی پاس ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں ایس ایچ او ہٹری پولیس اسٹیشن کے تعاون سے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران ایم ایس جی (مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ) جسے عام طور پر “چینی نمک” کہا جاتا ہے) کے 102 پیکٹ برآمد کرلئے جبکہ ایک ٹرک نمبر ٹی- 7564 بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔کارروائی کے دوران ملنا والا اسٹاک سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹاک کیا ہوا تھا اور بعد ازاں اسے دکانوں پر فروخت کیا جانا تھا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اور پولیس کے موقع پر پہنچنے پر خلاف ورزی کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس کی مدد سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
ضبط شدہ اشیاء کو تجویز کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔