کوہ سلیمان سے آنے والا ریلا اپنے ساتھ مغل سلطنت کا خزانہ بہا کر لے ایا
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان سے آنیوالا رود کوہی ریلہ اپنے ساتھ ہزاروں سال پرانا خزانہ بھی لے آیا۔ سکوں میں دو ہزار سال قبل ویما دیوا کنشکا کے دور کے سکے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد کےمطابق نوانگر کج ریاست لودھی خاندان، درانی سلطنت، سکھ عہد رنجیت سنگھ، تغلق زمانے، مغلیہ سلطنت کے شاہ جہان اورنگزیب عالمگیر، نادر شاہ محمد شاہ رنگیلا اور بہادر شاہ ظفر کے دور کے سکے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ برساتی ریلے سے برٹش ، چین کے نایاب سکے بھی نکلے ہیں۔کوہ سلیمان سخی سرور برساتی ریلے کا روٹ مختلف بادشاہوں اور تجارتی قافلوں نے استعمال کیا اوریہ قافلے خراسان تک جاتے تھے۔ سکے ملنے کی وجہ سے مستقبل میں کوہ سلیمان, غیر ملکی سیاحت اور قدیم ثقافت کے طورپرتوجہ حاصل کر سکتا ہے۔