
کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)
ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے ایس ایس پی توحید الرحمان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ لیا، توحید الرحمان ترجمان سندھ حکومت عقربہ فاطمہ کے شوہر بھی ہیں،واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزموں نے ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ،واردات کے دوران نوے لاکھ روپے مالیت کے ڈالر ، دس لاکھ پاکستانی روپے ،ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے زیورات ،موبائل فونز لوٹے گئے ،واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی،وزیر داخلہ نے پولیس کو جلد از جلد ڈاکوؤں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کر دی ۔
