
کراچی (رپورٹ محمد حسین سومرو)ایس ایس پی شبیر احمد سیٹہار جرائم کے خلاف بہادرانہ کارروائی
تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
مقابلے میں ڈاکو عاشق علی وگن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹہار نے پولیس کی ٹیم کو بہادری پر شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
ایس ایس پی صاحب نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر محاذ پر سرگرم ہے۔
