لیاقت آباد تھانے کی حدود میں واقع بلوچ پاڑہ میں جاسم ماوا گٹکے والے کا راج بیٹروں نے اپنی جیبیں ایس ایس پی سینٹرل ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے نام پر بھرنا شروع کردیں
کراچی (سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم ) جاسم گٹکے ماوے والا لیاقت آباد تھانے کی حدود میں واقع بلوچ پاڑہ میں کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑارہا ہے اور کھلے عام کہتا ہے کہ میرے تھانے کے بیٹر طاقتور ہیں وہ براہ راست SSP سینٹرل ، SDPO لیاقت آباد اور SHO (اسٹیشن ہاؤس آفیسر) کو بھتہ پہنچاتے ہیں میرے اوپر کوئ ہاتھ نہی ڈال سکتا
واضع رہے کہ جاسم بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا تیار کر کے بلوچ پاڑہ اور اے ایریا ، بی ایریا ، بی ون ایریا میں مختلف جگہوں پر فروخت کرا رہا ہے سماجی تنظیم تحفظ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے SSP سینٹرل ، SDPO لیاقت آباد اور SHO (اسٹیشن ہاؤس آفیسر) سے اپیل کی ہے کہ وہ جاسم جو ٹاکس فورس کی لسٹ آئ آر میں نامزد ہے اور پہلے بھی کئی بار گٹکا ماوا کے کیسوں میں گرفتار ہوچکا ہے اس کیخلاف فوری کاروائ عمل میں لائ جاۓ
