رسالپور (Risalpur Newsرسالپور (نمائندہ۔ اختر محمود)رسالپور کے علاقے زنڈو بانڈہ رسول کورونہ میں المناک حادثہ ۔پانی کے گہرے کنویں میں پانچ سالہ بچہ گر کر جاں بحق۔ مقامی ابادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو گھنٹے مسلسل کوشش کے بعد بچے کومردے حالت میں کنویں کے گہرے پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رسالپور زنڈو بانڈہ رسول کورونہ میں المناک حادثہ گھر میں موجود گہرے پانی کا پرانا کنویں کے سر پر سمنٹ کی تیار چھت کی ڈھگی پڑی ہوئی تھی جو بوسیدہ ہوئی تھی جونہی پانچ سالہ محمد سعد ولدباچہ زادہ گہرے پانی کے کنواں کے چھت پر کھڑا ہوا تو اس دوران تیار چھت ٹوٹ گئی اور پانچ سالہ بچہ محمد سعد کنویں کے گہرے پانی میں گر گیا ۔بچہ کی کنویں میں گرنے کی آواز علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ۔ علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مسلسل دو گھنٹے کوشش کے بعد پانچ سالہ بچے محمد سعد کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔
