
ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) دن دیہاڑے شہر میں ڈکیتی کی واردات ، شہری احتشام عبداللہ کو ڈھائی لاکھ رقم موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت لوٹ لیا گیا
تفصیلات کے مطابق احتشام عبداللہ ایڈووکیٹ اپنی بہنوں کی یونیورسٹی فیس بھرنے کے لیے کچہری سے مسیحی قبرستان روڈ سے ایم سی بی بینک کالج روڈ پر پہنچے ڈکیتوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور 250000 روپے نقدی جو کہ انکی بہنوں کی یونیورسٹی فیس تھی ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ سب لوث کر فرار ہو گئے
بعد ازاں 15 پر کال کرنے پر جب جائے وقوعہ پر پولیس پہنچی اور سراغ لگانے کے لیے سیف سٹی کیمرے کو چیک کیا گیا تو وہ خراب نکلا، متاثرہ شہری و انکے چچا فیصل محسن کا آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن اور ڈی پی
او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت سے نوٹس لینے فوری مطالبہ
