

ڈیرہ غازی خان ( رانا فیصل سے) پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، دوران سرچ آپریشن پنجاب کے پی کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی غرض سے نصب آئی ای ڈی کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔
وی او
ڈیرہ غازی خان پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس، ایس او یو اور ایلیٹ فورسز نے قبائلی علاقہ جادے والی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران جادے والی قبرستان کے قریب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی غرض سے نصب آئی ای ڈی برآمد ہوئی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔ دہشت گردوں کا ہدف سیکیورٹی فورسز تھیں تاہم پولیس اور فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے علاقہ ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر کے سیکورٹی یقینی بنائی گئی۔ پنجاب کے پی کے بارڈر پر جاری کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی، جنہوں نے پولیس ٹیموں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے واضح کیا کہ ڈیرہ غازی خان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے تنگ کر دی جائے گی اور دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس اور فورسز کے سرچ آپریشن قبائلی و حساس علاقوں میں کامیابی سے جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
