
گجرات (شاہد بیگ سے) سگریٹ ادھار نہ دینے پر دوکاندار قتل دو افراد شدید زخمی ۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق کنجاہ کے علاقہ چکوڑی بکھو میں سگریٹ ادھار نہ دینے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیا،قاتل موقع سے فرار ہو گیا،تھانہ کنجاہ پولیس نے مقتول کے بھتیجے محمد ناصر کی مدعیت میں قتل اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ کنجاہ کے علاقہ چکوڑی بکھو میں پیش أیا ہے ہے جہاں ایک نوجوان عدیل ولد محمد منیر نے سگریٹ ادھار نہ دینے پر اپنے ہی گاؤں کے دوکاندار پر فائرنگ کردی جس سے پچاس سالہ شخص محمد ارشد ولد لال خاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد فیاض احمد اور تصور حسین شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کی عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزم عدیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے،تھانہ کنجاہ پولیس نے مقتول محمد ارشد کے بھتیجے ناصر محمود کی مدعیت میں تھانہ کنجاہ میں نامزد ملزم عدیل ولد محمد منیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے
