)(رپورٹ ای این آئی) رسالپور میں امن و امان کا بحران، رسالپور پولیس کو ابھی تک ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں کے کیس میں کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ بلکہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کی کیس کے فائلوں کی نظر ہوگئی ۔ ڈی ایس پی سرکل رسالپور کے تھانہ رسالپور میں گزشتہ ایک ماہ سے عوام مسلسل ڈکیتی ، رہزنی اور چوریوں کی وارداتوں کا شکار۔ جبکہ پاک فضائیہ کے ملازم بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ گئے ۔ رسالپور پولیس کی طرف سے ان کیسوں کی ٹریس کرنے میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ رسالپور تھانہ کے نا تجربہ کار ایس ایچ او کی تعیناتی کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کا خلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔ رسالپور کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ رسالپور انوسٹی گیشن پولیس میں ایماندار آفیسر نے چارج سنبھالتے ہی قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ایس ایچ او رسالپور صرف ٹک ٹاک تک محدود ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رسالپور کے علاقوں میں عوام کی آنکھیں علاقے میں امن و امان کےلئے ترس گئے ۔ رسالپور میں ایک ماہ کے دوران شیرین کوٹھے میں رہزانوں نےگن پوائنٹ پر صحافی کی رشتہ دار نوجوان حارث کو شدید تشدد کے بعد ان سے ہزاروں کو نقدی اور قیمتی موبائل سے محروم کرنا کے ساتھ اسی رات چوروں نے رشکئی میں دکانوں کے تالے کو توڑ کر لاکھوں کا سامان غائب کردیا، موٹر وے سروس روڈ پر رہزانوں کی نوجوان سے موبائل اور ہزاروں کی نقدی سے محروم، جبکہ موٹروے کے نزدیک رہزنی کی واردات شہد کی مکھی کے چوکیدار سے بھی قیمتی موبائل اور ہزاروں کی نقدی سے محروم کردیا ہے ، جبکہ بارہ بانڈہ میں بیرون ملک کام کرنے والے شخص کے گھر کی بھی بڑی ڈکیتی جس میں ڈاکوؤں نے درھم سمیت سونا اور لاکھوں روپے بھی لوٹ لئے گئے ، ڈاکوں نے رسالپور صدر بازار میں مسلم ہارڈ ویئر کے دکان سے دن دیہاڑے اسلحے کے نوک پر لاکھوں کی ڈکیتی اور کچھ ہی دن بعد رسالپور میں دن دیہاڑے دوسری ڈکیتی جس میں ڈاکوؤں نے قاسم ہارڈ ویئر کے دکان کے مالک سے اسلحہ کے نوک پر تین لاکھ روپوں کی ڈکیتی کی ، رسالپور کے حالات اتنے خراب ہوئے کہ موٹروے پر پاک فضائیہ رسالپور کے ملازم کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لئے ۔ جبکہ رسالپور میں ایک ہی دن ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل گشت نے بازار میں ایک مسیحی نوجوان سمیت دو افراد کو شدید تشدد کے بعد لوٹنا اور ان سے قیمتی موبائل سمیت ہزاروں کی نقدی سے محروم کردیا گیا ، جبکہ رسالپور پولیس کی زیر حراست سے ملزمان ہتھکڑیاں سمیت دو ملزمان کو فرار ہونا رسالپور پولیس کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ جبکہ رسالپور تھانہ کے حدود میں مسلسل چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کی کیس میں رسالپور پولیس کی ابھی تک کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ۔ جس سے پولیس کی کارکردگی سے معلوم ہوتا ہے کہ رسالپور تھانے میں نا تجربہ کار ایس ایچ او کی تعیناتی سے رسالپور کی امن و امان کا خلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔ اور علاقے میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کے کیس صرف رسالپور تھانہ کے فائلوں کی نظر ہوگئی ۔ جبکہ رسالپور کے عوام نے بھی پولیس کی کارکردگی زیرو قرار دیا گیا ۔ رسالپور تھانے کے انوسٹی گیشن ونگ میں ایک تجربہ کار آفیسر انسپکٹر انور خان کی تعیناتی ہوتے ہی ایک قتل کا مقدمہ ٹریس ہوگیا ۔ جبکہ اس کی کارکردگی بھی ایس ایچ او رسالپور اپنے سر لے رہا ہے ۔ اور ایس ایچ او رسالپور کی کارکردگی کی محدود اور صرف ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر زیادہ نمایاں ہے رسالپور کی بکڑتی ہوئی صورتحال پر عوام نے آئی جی پی خیبرپختونخوا ، ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او نوشہرہ سے نوٹس لینا کا مطالبہ کر دیا
