
ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)ایس۔پی انویسٹیگیشن نے تھانہ سول لائن اور ایس۔پی آفس کی زیرِ تعمیر بلڈنگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور بلڈنگ کے معیار کو چیک کیا۔
ایس۔پی انویسٹیگیشن نے موقع پر موجود ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی میٹریل اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری تعمیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید برآں، ایس۔پی انویسٹیگیشن نے ذمہ داران کو تاکید کی کہ زیرِ تعمیر منصوبے عوامی مفاد اور محکمانہ ضروریات کے پیشِ نظر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل ہوں تاکہ مستقبل میں عوام اور پولیس فورس کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں
