سرگودہا (رپورٹ بیورو)پنجاب پولیس ہائی الرٹ
لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، نارووال، شیخوپورہ، راجن پور، چنیوٹ، میانوالی اور بہاول نگر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک رواں دواں ہے اور معمولاتِ زندگی بلاتعطل جاری ہیں۔ مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور بازار کھلے ہیں، اور شہری اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف ہیں۔
کسی بھی شخص کو ہڑتال یا احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔