(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس کراچی
17 اکتوبر 2025 پولیس مقابلہ سیکٹر 21 کے قریب شاہ لطیف پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،
گشت پر مامور پولیسں کو دیکھتے ہی مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی-
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکے ساتھی ملزم فرار۔
زخمی ملزم کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، 3 چھینے ہوئے موبائل فونز،کیش رقم اور 1 عدد 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔
ملزم سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔
زخمی گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکاڈ چیک کیا جارہا ہے
شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اور فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔