(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی صدر پولیس اسٹیشن کی کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت انو راج ولد انیل راج کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KHF-9351، میکر: ہائی اسپیڈ 70، رنگ: کالا، انجن نمبر: A46101، چیچس نمبر: 57266) برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 432/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے وی ایل سی، حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔