(رپورٹ بیورو)ڈی پی او سرگودھا،ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید اور چوکی انچارج پل گیارہ کا اہم پیغام
پنجاب بھر میں 18 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ڈی پی او سرگودھا، ایس ڈی پی او صدر قیصر عباس ،ایس ایچ او تھانہ عطاء محمد اقبال، اور چوکی انچارج پل گیارہ ضیاءالرحمان نے واضح کیا ہے کہ کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی مزید کہا گیا ہے کہ شر پسندی، ہنگامہ آرائی یا انتشار پھیلانے والوں تخریب کاروں یا کوئی بھی گروپ جو احتجاج کی آڑ میں خود کو اس سے منسلک کرے گا کے انتہائی سختی سے نمٹا جاۓ گا اور ان کےخلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جن کی سزا 10 سے 14 سال قید ہے۔پولیس افسران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں، اور معمول کی زندگی جاری رکھیں۔
تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔