سرگودہا(محمد شمیم)سرگودہا 47 پل سرگودھا فیصل آباد روڈ جو سیم نالہ بائی پاس تک توسیعی مراحل میں ہے , اسکے دونوں اطراف سے مٹی اٹھا لی گئی یا فروخت کردی گئی اور اب دونوں سائیڈ پر ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہیں مگر مٹی اس بد نظمی سے اٹھائی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ڈال دئیے گئے ہیں ، جسکی وجہ سے عوام الناس کو شدید اذیت برداشت کرنی پڑ رہی ہے اور ہر وقت جانی و مالی خطرات بدستور ہیں ، متعلقہ اربابِ اختیار سے التماس ہے کہ اک نظر ادھر بھی کہ ان گڑھوں کو جلد از جلد استوار کیا جائے مبادا کہ کوئی ناقابل تلافی نقصان ہو جائے اور خدا نخواستہ کسی جانی حادثہ کی خبر سننے کو ملے اور آگے مون سون کے موسم کی بھی آمد آمد ہے،دوسرا جہاں پر ٹف ٹائلز لگائی گئی ہیں وہاں تجاوزات والوں کا مسلسل بسیرا ہے اور انکی چاندی ہو گئی ہے اور وہ حکومت پنجاب کے ممنون بھی ہیں کہ حکومت نے انکی تجاوزات کی جگہ پختہ کر دی ہے پہلے انکو گارے کیچڑ میں کھڑا ہونا پڑتا تھا اب انکو صاف ستھرا ماحول میسر ہے -شکریہ حکومت پنجاب شکریہ –