جشن آزادی ہاکی لیگ 2025 کے سلسلے میں جونئیر وارم اپ میچ سیریز قمر ہاکی الیون اکیڈمی نے اپنے نام کرلی۔
قمر ہاکی الیون جشن آزادی ہاکی لیگ مورخہ 9 اگست سے منعقد ہوگی۔
حیدرآباد (رپورٹ عمران مشتاق)قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام مورخہ 9 اگست سے 7 سائیڈ جشن آزادی ہاکی لیگ بورڈ اسٹیڈیم کے اسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ پر منعقد ہوگی جس میں سینئر جونیئر گرلز اور بوائز پر مشتمل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اس لیگ کے آغاز سے قبل جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل قمر ہاکی الیون اکیڈمی اور رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کے مابین وارم اپ تین میچوں کی سیریز کا انعقاد کیا گیا اس سیریز کا پہلا میچ 4-4 گول سے برابر رہا قمر الیون ہاکی اکیڈمی کے جانب 3 گول فیضان منا اور 1 گول حسیب نے اسکور کیا جبکہ رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کی جانب 2 گول شایان اویس ، 1 گول رمیز الدین اور 1 گول خضر نے اسکور کیا افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی مس رعنا باجی تھیں جن سے میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔ دوسرے میچ میں قمر ہاکی الیون اکیڈمی نے 1-2 رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کو زیر کردیا اس میچ میں قمر ہاکی الیون اکیڈمی کی جانب سے ریحان خان اور طحہ افتخار نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کی جانب واحد گول شایان اویس نے کیا سیریز کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر رہا ۔ اور اس طرح قمر الیون ہاکی اکیڈمی نے تین میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر افتخار الدین تھے وقفے میں مہمان خصوصی سے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو بنوانا گیا فائنل میچ کی تقریب میں سابق ہاکی کھلاڑی سید جاوید علی ، عاطف ضمیر ، امان اللہ بھائی، یاسر شاہ ، جاوید حسین، اکیڈمی کے کوالیفائیڈ کوچ اویس الدین ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رضوان تنویر کے علاؤہ کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی ۔ ان میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض حماد رضوان ، محمد احد اور حمزہ خانزادہ نے سر انجام دیئے۔
رضوان تنویر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد ۔