حیدرآباد
ایس ایس پی حیدرآباد کا گرین سیڈز اینڈ آئل مرچنٹ ایسوسی ایشن اناج منڈی کے آفس کا دورہ
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے گرین سیڈز اینڈ آئل مرچنٹ ایسوسی ایشن اناج منڈی کے آفس کا دورہ کیا. اس موقع ڈی ایس پی مارکیٹ قادر چاچڑ، ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر منیر احمد عباسی، ایس ایچ او سخی پیر انسپیکٹر عبدالغفار شاہ اور انچارج مددگار 15,سٹی انسپیکٹر راجا سہیل سمیت دیگر افسران موجود تھے
ایس ایس پی حیدرآباد کے گرین سیڈز اینڈ آئل مرچنٹ ایسوسی ایشن اناج منڈی کے آفس آمد پر صدر حاجی ہارون، جنرل سیکریٹری جلال قریشی و دیگر ممبران اور تاجروں نے آپ کا استقبال کیا
صدر اناج منڈی حاجی ہارون نے ایس ایس پی حیدرآباد سے شہر کے مسائل اور امن استحکام کے حوالے سے بات چیت کی، اناج منڈی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے چند اہم گذارشات پیش کیے جنہیں ایس ایس پی حیدرآباد نے بغور سنا اور ان پر جلد عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ صدر اناج منڈی حاجی ہارون اور دیگر تمام تاجروں نے حیدرآباد پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اناج منڈی اور اسکے تاجر حیدرآباد میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، حاجی ہارون صاحب میرے لیے قابل احترام ہیں اور اناج منڈی نے ہمیشہ حیدرآباد پولیس کا ساتھ دیا ہے اور ہر بڑی کامیابی پر حیدرآباد پولیس کی پزیرائی کی ہے، اناج منڈی حیدرآباد کا کاروباری حب ہے اور ہمارا مقصد اناج منڈی اور اسکے تاجروں کو لاء اینڈ آرڈر کی بہتر صورتحال کیساتھ ایک اچھے ٹریفک نظام سے بھی آراستہ کرنا ہے تاکہ ہمارے تاجر بھائی اپنا کاروبار ایک اچھے اور خوشگوار ماحول میں کرسکیں