سرگودہا (رپورٹ بیورو) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور 25 محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے اے کیٹگری کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔جلوس بلاک نمبر 07 سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پر اختتام پذیر ہوا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں موجود افسران سے جلوس کی براہ راست مانیٹرنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ جلوس کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ دونوں افسران نے جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں-