
سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا25 محرم الحرام مرکزی جلوس بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
25 محرم الحرام پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
مرکزی جلوس پر سرگودھا پولیس کے 01 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں
ڈی پی او سرگودھا سمیت تمام سپروائزری افسران بھی جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں
جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے لیے خاردار تاروں، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے
موسمی حالات اور طویل ڈیوٹیاں ہمارے عزم میں حائل نہیں ہو سکتے ڈی پی او
تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ڈی پی او
امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف۔
