(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ سٹی: نبی بخش پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار.
کراچی: ملزمان سے مختلف تھانوں سے چوری و چھینی ہوئی 07 موٹر سائیکلز برآمد.
کراچی: ملزمان کی شناخت عبد الرحمٰن عرف طیب, دانیال عرف دانی اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ گینک گارڈن اور اس کے اطراف اور شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے.
کراچی: ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچا کرتے تھے.
کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.
برآمدہ موٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات کی حدود سے چوری شدہ ہیں.
1.موٹرسائیکل نمبر LRE-2238 مقدمہ تھانہ نبی بخش.
2.موٹرسائیکل نمبر KDD-9633 مقدمہ تھانہ عیدگاہ.
3.موٹرسائیکل نمبر KEI-7818 سرقہ تھانہ کھارادر
4.موٹرسائیکل نمبر KAL-9879 سرقہ تھانہ نبی بخش
5.موٹرسائیکل نمبر KER-8978 سرقہ تھانہ نبی بخش
6.موٹرسائیکل نمبر KHC-1012 سرقہ تھانہ نبی بخش
7.موٹرسائیکل نمبر KIX-3605 سرقہ تھانہ نبی بخش
کراچی: ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے, نیز ملزمان کو AVLC حکام کے حوالے کیا جارہا ہے.