اپر دیر(رپورٹ ای این آئی)اپر دیر کی تحصیل شیرنگل کے گاؤں بیاڑ کیجون سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر افسر صوبیدار شہاب الدین وطن عزیز کے دفاع میں فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ نوشہرہ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، جوانوں، ضلعی انتظامیہ اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے بیاڑ کیجون روانہ کر دیا گیا۔