ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) ضلعی انتظامیہ کی ماڈل روڈ کہلانے والی شاہکوٹ روڈ گذشتہ شب ڈاکووں کے رحم و کرم پر رہی، ڈی پی او آفس سے محض تین کلومیٹر کے فاصلے پر، رتوآنہ کے قریب پانچ مسلح ڈاکوو¿ں نے درخت کاٹ کر سڑک پر گرا دیا اور راستہ بند کر کے گزرنے والی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنا شروع کر دیا، نامعلوم ڈاکوﺅںنے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی، شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز اور قیمتی سامان چھین لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب نواحی گاو¿ں دھوپ سڑی کے رہائشی عبدالقدیر اور توقیر احمد، جو اپنی بہن کے ہمراہ کار پر فیصل آباد سے واپس اپنے گاﺅں آ رہے تھے کہ ڈاکوﺅں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر ان سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی، شناختی و اے ٹی ایم کارڈز، اسلحہ لائسنس اور دیگر سامان چھین لیا ،اسی دوران سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک لطیف احمد وٹو، جو اپنے آبائی گاو¿ں چک وٹواں سے ننکانہ صاحب آ رہے تھے، ڈاکوﺅں کے ہتھے چڑھ گئے۔ ان سے 40 ہزار روپے نقدی ، شناختی دستاویزات اور اے ٹی ایم کارڈز لوٹ لیے گئے مزید براں، پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد افضل، محمد نواز، عقیل احمد اور بلال خان، جو مہران کار میں سفر کر رہے تھے، انہیں بھی ڈاکوو¿ں نے نشانہ بنایا اور 80 ہزار روپے نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کاغذات اور اے ٹی ایم کارڈز چھین لیے، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکو سیاہ لباس میں ملبوس تھے اور بظاہر ایلیٹ فورس کے اہلکار دکھائی دے رہے تھے، جس سے وہ مزید دھوکہ کھا گئے،بات قابل غور ہے کہ یہ شاہراہ “ماڈل روڈ” کہلاتی ہے، جس کے اطراف میں تھانہ صدر، پرانی و نئی ضلع کچہری، ڈی پی او آفس، پولیس لائن اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل جیسے اہم دفاتر و مقامات موجود ہیںاس دیدہ دلیر ڈاکہ زنی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سید ندیم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو مو¿ثر بنایا جائے، واردات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔