رپوٹ مجاھد عزیز
7 محر م الحرام
حیدرآباد (پ۔ر) شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح امسال بھی حیدرآباد میں مجالسِ عزا کے مرکزی عشرے برپا کیئے جارہے ہیں جن میں قدم گاہ مولا علیؑ پر ایک عشرہء مجالس سے پروفیسر کرم حسین ودھو اور دوسرے عشرہء مجالس سے علامہ مجاہد حسین عباسی، محفل حسینی میں حافظ ارتضیٰ نجفی٬ امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں علامہ ڈاکٹر سید احسن رضا نقوی اور مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی مجالس عزا کے مرکزی اجتماعات سے خطاب فرما رہے ہیں۔ جبکہ شہر کی جملہ امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں جن سے معروف علمائے کرام و ذاکرین خطاب فرما رہے ہیں۔ دوسری جانب ماتمی پِڑوں کے سلسلہ میں 7 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح کے کئی ماتمی پِڑ برآمد ہونگے۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صرافہ شاہی بازار سے گذشتہ روز برآمد ہونے والا جمن شاہ کا پِڑ آج رات کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹنڈو میر محمود-ٹنڈو آغا سے جھولے پاک والا مرکزی ماتمی پڑ انجمن سفینہ حسینی کی جانب سے برآمد ہوگا جس میں فقیر کا پڑ والے مقام پر لاکھوں عزادار عزاداری کریں گے اس کے علاوہ کچھی محلہ پھلیلی پار سے دین محمد کچھی کا پِڑ محمد اسلم سموں کے زیرِ اہتمام، ٹنڈو ٹھوڑو سے جمن شاہ کا پڑ سہیل احمد خاصخیلی کے زیر اہتمام، مرز ا عابد حسین کا پڑ ڈاکٹر کاظم رضا مرزا کے زیر اہتمام، ہیر آباد سے سید ثابت علی شاہ کربلائی کا پڑ پروفیسر اعجا ز علی شاہ رضوی کے زیر اہتمام، کھائی روڈ والے علاقے سے درگاہ نہال شاہ سے مہندی کا ماتمی جلوس سید گل شیر شاہ کے زیر اہتمام، ببرون کے پڑ سے مہندی کا ماتمی جلوس سید فرمان علی شاہ اور سید دیدار علی شاہ کے زیر اہتمام، درگاہ مہر علی شاہ لجپت روڈ سے مہندی کا ماتمی جلوس غلام مرتضیٰ شاہ کے زیر اہتمام، درگاہ اشرف علی شاہ ایلیکاٹ کا پڑ پکا قلعہ سے مہندی کا ماتمی جلوس علی گوہر چانڈیو کے زیر اہتمام، امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گھاڑی کھاتہ سے مہندی کا قدیم مرکزی ماتمی جلوس سید صادقین شاہ و برادران کے زیر اہتمام، ڈاکٹرز کالونی سے ٹگڑوں کا پڑ شوکت حسین عرف بادشاہ ٹگڑ کے زیر اہتمام، دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام، قدم گاہ مولا علیؑ سے علم پاک والا ماتمی جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام، ٹنڈو جہانیاں سول لائینز سے ماتمی پڑ انجمن سفینہء اہل بیتؑ کے زیر اہتمام،ٹنڈو ولی محمد سے بڑدیوں کا پڑ نواز علی بڑدی کے زیر اہتمام، ساٹیوں کا پڑ ماما جمیل صبح پوٹہ کے زیر اہتمام، امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبر ؑ ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے علم پاک والا پڑ٬ ٹنڈ و میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے درگاہ سلطان شاہ جہانیاں کا پڑ ایاز علی انڑ کے زیرِ اہتمام٬ گوٹھ صاحب خان مرڑانی چینل ناکہ سے عنایت علی مرڑانی کا پڑ ناصر علی مرڑانی کے زیر اہتمام، ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ سایہ عباسؑ کا پڑ، امام بارگاہ دینِ حُسینی کا پڑ بہرام خان جتوئی کے زیر اہتمام، پہلوان شاہ کا پڑ رضا محمد شاہ کے زیر اہتمام، امام بارگاہ حیدری کا پڑ منظور علی گوپانگ کے زیر اہتمام، امام بارگاہ الحسینی گوٹھ نور خان چانگ کا پڑ محمد علی شاہ کے زیر اہتمام، ٹنڈو یوسف سے مراد علی شاہ کا پڑ سید پنیل شاہ کے زیر اہتمام اور ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 درگاہ زنجیر شاہ سے میر احسان علی کا مہندی والا ماتمی جلوس ان کے ہی زیر اہتمام برآمد ہوگا۔ تمام ماتمی پِڑ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے بوقت فجر ان ہی مقامات پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔
زوار عبدالستار درس
سرپرست
عزادار رابطہ کمیٹی حيدرآباد
03332669630 کر اختتام پذیر ہونگے۔
زوار عبدالستار درس
سرپرست
عزادار رابطہ کمیٹی حيدرآباد
03332669630