**
ایس ایس پی حیدرآباد کا بوہرہ کمیونٹی کی مرکزی مسجد و بوہرہ جماعت خانے کا دورہ
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کا بوہرہ کمیونٹی کی مرکزی عبادت گاہ محمدی مسجد اور بوہرہ جماعت خانہ صدر حیدرآباد کا دورہ کیا
بوہرہ کمیونٹی جماعت خانے کے منتظمین میں سیکریٹری عباس بھائی عزی، معیز عباس بھائی ماموں والا، حسین شوکت بوہرہ، محمد بھائی چینی خاموالا، اظہر شیخ شبیر بھائی ماموں والا، معیز طاہر علی وجلانی و دیگر نے آپ کا خصوصی استقبال کیا.ایس ایس پی حیدرآباد نے بوہرہ کمیونٹی کے علماء شیخ طیب بھائی، بزرگ اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی.محرم الحرام کی مناسبت سے جاری مجالس کے انتظامات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور بوہرہ جماعت خانہ کے منتظمین کو انکے نظم و ضبط اور منظم انتظامات پر سراہا گیا ایس ایس پی حیدرآباد نے DSP کینٹ گل حسن تھیبو اور SHO کینٹ ملک جاوید اقبال سے بوہرہ جماعت خانے کی سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفننگ لی اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کی.
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد