
حیدرآباد (رپورٹ عمران مشتاق) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس حیدرآباد کے ریجنل ہیڈغلام رسول اپن نے ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں ایک کھلی کچہری منعقد کی- اس موقع پر ایڈوائیزر وفاقی محتسب حیدرآباد ڈاکٹر سید رضوان احمدبھی ان کے ہمراہ تھے- کھلی کچہری میں حیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، نادرا اور پاسپورٹ اداروںکے نمایندوں نے شرکت کی -کھلی کچہری میں غلام رسول اپن نے عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں.
