سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے قیمتی ادویات چوری کرتے ہوئے نجی کمپنی کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق کی ہدایت پر ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دائر کر دی گئی سرگودھا کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات چوری کرنے والا نجی کمپنی BESTMENSOL کا ملازم ہے جو کہ ہسپتال میں کانٹریکٹ پر کام کرتی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم بچہ وارڈ سے ادویات چوری کر کے باہر نکل رہا تھا کہ وارڈ کے باہر تعینات گارڈز سرمد اور فخر جاوید نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی ہدایت پر ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پکڑا جانے والا شخص عادی مجرم لگتا ہے اور اس سے پہلے بھی ہسپتال سے ادویات غائب کرنے میں ملوث ہے ہسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے ایک وقت میں برامد ہونے والی میڈیسن کی قیمت 50 ہزار روپے سے زائد ہے۔ ملزم کو سرکاری ادویات خرد برد کر دیں اور حکومت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیشی کاروائی کا اغاز کر دیا۔