فیصل آباد(رپورٹ ای این آئی)فیصل آباد میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیاں عروج پر — جھوٹے نکاح، بلیک میلنگ اور منشیات فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب
فیصل آباد 21 جون 2025 — فیصل آباد میں ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی خطرناک سرگرمیاں سامنے آ رہی ہیں، جس کا مرکزی کردار ایک شخص رانا الیاس بتایا جا رہا ہے، جو خود کو رپورٹر ظاہر کرتا ہے۔ *ذرائع کے مطابق یہ گروہ خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کر رہا ہے اور نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔نکاح کی آڑ میں استحصال، پھر جسم فروشی پر مجبور کیا گیا
باوثوق ذرائع کے مطابق رانا الیاس نامی شخص نے مبینہ طور پر تین سے چار مجبور اور نادار لڑکیوں سے نکاح کیا اور بعد ازاں انہیں فیصل آباد شہر میں جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل دیا۔ متاثرہ خواتین کو گھریلو زندگی کا خواب دکھا کر مختلف اڈوں پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا، جہاں سے ہونے والی آمدنی پر یہ گروہ قبضہ کرتا رہا۔بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمات: نوجوان لڑکے بھی شکار. شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ گروہ پیشہ ور خواتین کو استعمال کر کے سادہ لوح نوجوانوں کو پھنساتا ہے، بعد ازاں ان کے خلاف زیادتی (376 دفعہ) جیسے سنگین جھوٹے مقدمات درج کروائے جاتے ہیں۔ بعد میں مقدمات ختم کروانے اور جیل سے بچانے کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم بٹوری جاتی ہے۔ چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی: جرائم کی لمبی فہرست ذرائع کے مطابق اس گروہ کے متعدد افراد مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں نامزد ہیں۔ یہ گروہ فیصل آباد کے نواحی علاقوں سے خواتین اور جرائم پیشہ عناصر کو ساتھ ملا کر گھروں میں چوری و ڈکیتی منشیات جیسے چرس، افیون اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت قحبہ خانے چلانے
پولیس پر اثراندازی اور مقدمات سے بچاؤ….
جیسے جرائم میں ملوث پایا گیا شہری عدم تحفظ کا شکار، قانون خاموش کیوں؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ گزشتہ کئی ماہ سے سرگرم ہے، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ اس خطرناک گروہ کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اگر ان افراد کو فوری گرفتار نہ کیا گیا، تو فیصل آباد کے امن و امان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔” — ایک متاثرہ شہری.مطالبات برائے فوری کارروائی1. رانا الیاس اور اس کے گروہ کی فوری گرفتاری
2. جھوٹے نکاح اور بلیک میلنگ کیسز کی مکمل انکوائری کی جائے ،،،
3. منشیات اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا ریکارڈ منظرِ عام پر لایا جائے….
4.پولیس افسران کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے،
5 ان کے استعمال کردہ نمبرز کی فورا ڈیٹیل نکال کر تمام جرائم کی لمبی فہرست نکال کر اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے
قانون کی عملداری ہر شہری کا بنیادی حق ہے — فیصل آباد کے عوام مجرموں سے نجات چاہتے ہیں، وعدوں سے نہیں عملی اقدامات سے.