سرگودہا(بیورو رپورٹ)سرگودہا میانوالی آر پی او سرگودھا نے آج کالاباغ کا وزٹ کیا
امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ میں آر پی او سرگودہا نے کہا کہ سانحہ کالاباغ کا زکر چیف منسٹر میٹنگ میں کیا گیا ہے اسلیے امن و امان کو برقرار رکھنے میں ہر سخت سے سخت قدم اٹھایا جائے گا امن کمیٹی کے سربراہ سابق نائب ناظم کالاباغ حاجی محمد جاوید نے اپنے جواب میں کہا کہ سانحہ کالاباغ بلکل نہیں ہونا چاہیے تھا مگر سانحہ کے بعد دونوں اطراف امن کمیٹی اور معززین نے دن رات ایک کیا اور انتہائی مختصر وقت میں اس سانحہ کے متاثرین میں صلح کروائی اور الحمدللہ چھوٹے موٹے واقعات کے علاؤہ ہم سب امن و امان کو قائم ودائم رکھنے کے پوری طرح کامیاب ہیں
اور آنے والے دنوں میں دونوں اطراف کی امن کمیٹیاں اپنے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں
کسی کو شر انگیزی نہیں کرنے دی جائے گی اور
امن وامان کو بھرپور طریقے سے قائم کریں گیں