(رپورٹ ای این آئی)چارسدہ: بٹگرام پولیس کی کامیاب کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او بٹگرام نوشیروان خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم خالد ولد نواب شیر سکنہ سوختہ بٹگرام کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔