جھنگ (رپورٹ ای این آئی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی جھنگ اور انتظامیہ سپیرئیر کالج جھنگ کے اشتراک سے سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ میں پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی جھنگ کے پولیس کمیونیکیشن آ فیسرز امتیاز حسین اور میڈم خدیجہ گل (انچارج ریسکیو 15 جھنگ) نے آ گاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عملی مظاہرے کے ذریعے طلباء و طالبات کو ایپ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن میں بتایا گیا کہ پبلک سیفٹی ایپ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک انقلابی سہولت ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کو یقینی بناتی ہے۔ ایپ کے ذریعے نابینا افراد فون ہلا کر یا “ایمرجنسی” بول کر فوری الرٹ بھیج سکتے ہیں، جبکہ قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لیے ویڈیو کال اور سائن لینگوئج چیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مرگی اور ذہنی معذوری کے مریضوں کے لیے فال ڈیٹیکشن اور خودکار الرٹ سسٹم شامل ہے، جو حادثے یا گرنے کی صورت میں پولیس، ریسکیو اور فیملی ممبران کو فوری اطلاع دیتا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ایپ کا لاک اسکرین فیچر ایمرجنسی کے وقت معذوری، رابطہ نمبر اور اہم معلومات ظاہر کر دیتا ہے، جبکہ فیملی ٹریکنگ فیچر اہل خانہ کی لوکیشن مانیٹر کرنے میں معاون ہے۔ آگاہی سیشن میں شریک طلباء و طالبات نے سیف سٹیز اتھارٹی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ ان کے لیے حقیقی معنوں میں سہولت اور تحفظ کی ضامن ہے۔ میڈم خدیجہ گل نے مزید کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اپنی پبلک سیفٹی ایپ کا ایک اپ گریڈ ورجن لانچ کر دیا ہے جسے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے یہ ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایپ ہے جس میں نابینا، سیلاب زدہ میں پھنسیوں لوگوں کی مدد ،سماعت سے محروم ، مرگی ،دماغی مریض ،معذور افراد کی ہیلپ سمیت ورچوئل بلڈ بینک اور حادثات ،حراسمنٹ ،ایمرجنسی 15 کالز,لائف چیٹ ،ویڈیو کال ،لوکیشن بیسڈ ،فلڈ الرٹ ، وغیرہ کے علاوہ فائر برگیڈ،طبی امداد،موٹروے پولیس ،پنجاب ہائی وے پیٹرول سمیت ہنگامی خدمات تک برائے راست خدمات سر انجام دیتی رہے گی ، شہری ایپ کی مدد سے جرائم کی بھی اطلاع دے سکتے ہیں اور یہ ایپ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے جھنگ شہر کے اندر اور انٹری پوائنٹ پر کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جو ورکنگ میں ہیں اور آ پ سب کو مانیٹرنگ کررہے ہیں اور وہ سیٹ بیلٹ،کاغذات،موبائل کا استعمال، ہیلمٹ وغیرہ پر ایک چالان جاری ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ جرمانہ سے بچا جاسکے ،ہمارے اس پیغام کو عام کریں اور اپنی فیملی تک پہنچایا جا سکے ۔